سری نگر// فوج نے جمعہ کو دنیا کے سب سے اونچے فوجی محاذ سیاچن کے شمالی پولو اور کھارڈنگ لا ٹاپ پر بھاری برف میں پھنسے 18 افراد اور کچھ گاڑیوں کو بچا لیا ۔
دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاچن میں 21 اپریل کو بھاری برف باری ہونے کی وجہ سے شمالی پولو اور کھارڈنگ لا ٹاپ پر عام شہریوں کی گاڑیاں درماندہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان میں سوار افراد راستے میں ہی پھنس گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاچن بریگیڈ سے وابستہ فوجیوں نے فوری طور پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لئے بچاو آپریشن شروع کرکے ان ہیں بچالیا۔