کنگن// سرینگر لداخ شاہراہ اتوار کو دوسری بار کھول دی گئی۔شاہراہ 20اپریل کو کھول دی گئی تھی اوراگلے روز21اپریل کو 11گاڑیوں کوکرگل روانہ کیا گیا ۔ لیکن 22اپریل کے روز تازہ برفباری کی وجہ سے انتظامیہ نے شاہراہ کو دوبارہ احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔ دو روز تک بیکن اور پروجیکٹ وجیک نے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا اور اتوار کو سونہ مرگ سے کرگل کی طرف تازہ سبزی سے لدے ہوئے 50ٹاٹا موبائلوں کو روانہ کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران پانی متھہ زوجیلا پر برفانی تودہ گرنے آنے کے نتیجے میں شام تک گاڑیاں درماندہ رہیں۔ بیکن کے عملہ نے برفانی تودہ ہٹایا اور شاہراہ کو بحال کردیا۔