بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے گمشدہ نوجوان کی لاش 27 روز بعد جھیل ولر سے برآمد کی گئی۔لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لواحقین کے سپردکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 19برس کے رونق حسن بٹ ولدغلام حسن بٹ ساکن وارڈ نمبر3بانڈی پورہ قصبہ ،29مارچ کو لاپتہ ہوا۔گھر والوں نے اس کی بسیار تلاش کی لیکن ا سکا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چلا۔انہوں نے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں بھی رپورٹ درج کرائی لیکن پولیس بھی ا س کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوئی۔سنیچروار کو بالآخر سوپور پولیس نے وارپورہ کے مقام پر اطلاع ملنے پر جھیل ولر سے لا ش برآمد کی،جس کی شناخت رونق حسن بٹ کے طور ہوئی۔ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے ایڈوکیٹ عامرحسن بٹ کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے اسسانحہ پر افسوس کااظہار کیا۔ رونق حسن ایڈووکیٹ عامرحسن کا چھوٹا بھائی تھا۔