نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیرکے روز کو مسلسل گیارہویں دن مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں پیر کے روز پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتیں میں مسلسل 15 دن مستحکم رہنے کے بعد تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 15 اپریل کو ان میں کمی کی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ایندھوں کی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔