سرینگر// سرینگر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بے تحاشا اضافے کے بعد ، ضلعی انتظامیہ سرینگر نے گرمائی دارالحکومت میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عا ئدکرتے ہوئے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ضلع سرینگر میں مثبت معاملات میں بڑے پیمانے پر اضافے اور غور و فکر کے بعد ، ضلع کے میونسپل حدود میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا’پانچ یا زیادہ افراد کے مجمع پر فوری طور پر پابندی عائد ہوگی‘‘ ۔اس سے قبل انہوں نے کہاکہ انتظامیہ شہر سرینگر میں کوویڈ کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے علاوہ نزدیکی سنیٹروں سے ویکسین بھی لگائیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کیسوں پر روکتھام لگانے کیلئے کسی بھی کوتاہی کو برادشت نہیںکیا جائے گا اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف قانونی کارورائی کی جائے گی ۔ بیڈس کی موجود کے بارے میں ڈی سی سرینگر نے کہا کہ 1300بیڈس مریضوں کیلئے دستیاب رکھے گئے ہیں جبکہ اسپتالوںمیں آکسیجن کا وافر مقدار بھی موجود ہے ۔