سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر ، محمد اعجااز اسد نے جمعرات کو شہریوں کو لاک ڈاون کے دوران گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران وہ ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
ضلع کمشنر نے ٹویٹر پر کہا کہ اس کے دفتر کے ساتھ لوگ رابطہ کرکے لاک ڈاون کے دوران کرفیو پاس کی مانگ کررہے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا”آپ لاک ڈاون کے دوران گھروں میں ہی رہیں اور ضروری خدمات کی فراہمی مجھ پر چھوڑیں“۔