نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 386452 نئے کیس رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 208330 ہو چکی ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔