سرینگر//مرکزی وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کوجاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 401993 نئے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے3523 افراد کی موت ہوئی ہے۔
کورونا کا بڑھتا ہوا گراف دکھا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1 کروڑ 56 لاکھ 84 ہزار 406 افرادصحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ اس وقت کورونا کے 32 لاکھ 68 ہزار 710 ایکٹیو کیس ہیں۔
ملک میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1945299 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاگیاتھا۔