سرینگر//حکام نے سنیچر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید25افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں ایک25سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ 16افراد جی ایم سی جموں میں از جان ہوگئے جبکہ9افراد کا انتقال وادی کشمیر میں ہوا۔ان میں ایک25سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو نٹی پورہ سرینگر کا رہنے والا تھا۔مذکورہ نوجوان کو دو روز قبل سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے آخری سانس لی۔
مرنے والوں میںکاٹھی دروازہ کا سرینگر کا ایک50سالہ شہری بھی شامل ہے اور وہ بھی سکمز میں ہی انتقال کرگیا۔سکمز میں کرن نگر کا ایک60سالہ شہری بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہے۔دیگر از جان ہونے والے شہریوں میںصنعت نگر سرینگر کی ایک70سالہ خاتون،لالبازار سرینگر کا ایک80سالہ شہری،سولنہ پائین کا 75سالہ شہری ،حیدر پورہ کا 62سالہ شہری ،وانہ بل نوگام کا55سالہ شہری اور ہانگل پورہ کی رہنے والی ایک50سالہ خاتون شامل ہیں جو جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کرگئی۔جی ایم سی اننت ناگ میں ریاست بہار کا ایک باشندہ بھی از جان ہوگیا۔
ان ہلاکتوں کے بعد جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد2308تک پہنچ گئی ہے۔ان میں1403اموات وادی کشمیر جبکہ905اموات جموں میں واقع ہوئیں۔
(GNS)