نورِ حق نورِ ہدایت نورِ عرفاں آپؐ ہیں
سارے گم گشتہ دلوں کا دین وایماں آپؐ ہیں
آپ کا ہمسر جہاں میں کوئی بھی انساں نہیں
جس کا رب العالمین ہے خود ثنا خواں آپؐ ہیں
آپ جیسا رہنما کوئی نہیں پیدا ہوا
جان بھی کردے فدا جس پر مسلماں آپؐ ہیں
آپ نے دنیا کو دکھلایا ہے سیدھا راستہ
امت مرحومہ پر جس کا ہے احساں آپؐ ہیں
حضرت صدّیق کو کافی ہے بس اُن کا رسول
ان کے دین ودنیا کا سارا ہی ساماں آپؐ ہیں
میرا حامی اور ناصر ہے خدائے ذو الجلال
میرا ہادی اور رہبر ہے جو انساں آپؐ ہیں
آپ کی مدح وثنا کے ہیں طریقے بے شمار
شمسؔ جس کی ذات ہے تفسیر قرآں آپؐ ہیں
ڈاکٹر شمس کمال انجم
صدر شعبۂ عربی باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری
موبائل نمبر؛9086180380