ہوگئی مسموم یارب کیسی یہ آب و ہوا
چار سو پھیلا گئی کیسی کرونا کی وبا
آرہا ہے اس کی زد میں دھیرے دھیرے یہ جہاں
زد میں سارے لوگ ہیں بچے کیا پیروجواں
جس بشر پر بھی کرونا کی ہوئی جب بھی پکڑ
ابتدا سردی کھانسی کا ہے دِکھلاتا اثر
سانس کی تکلیف کا انسان ہوتا ہے شکار
سر سے پا تک آدمی پر زور دِکھلاتا بخار
اس مرض سے آدمی جو بھی ہوا دو چار ہے
زندگی پیرانہ سالوں کی ہوئی دشوار ہے
اس سے بچنے کے معالج نے بتائے احتیاط
آدمی سے آدمی کا کم سے کم ہو ارتباط
چاہئے کرنا سینٹائزر کا اکثر استعمال
باہری آب و ہوا سے بچنے کا ہووے خیال
بھیڑ سے بچ کر ہر انسان کو چلنا چاہئے
ماسک چہرے پر لگا کر ہی نکلنا چاہئے
ہے یہ لازم تو بھی عادلؔ کر سدا ہی احتیاط
ہے اگر بچنا مرض سے مضبوط کر انضباط
ڈاکٹر نصیر احمد عادل
رابطہ؛کمہرولی،کمتول، دربھنگہ، بہار