سرینگر// حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی10مئی کو راشن اسٹور اور فیء پرائز شاپ کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ10مئی پیر کو تمام راشن اسٹور اور فیئر پرائز شاپ کھلے رہیں گے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفادات اور عید الفطر کی مناسبت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں سے تاکید کی ہے کہ وہ ان احکامات کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔