نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن بعد پیر کے روز ایک مرتبہ پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور ڈیزل میں 33 پیسے کا اضافہ ہوکر پہلی مرتبہ 82 روپے سے تجاوز کرگیا۔
آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 82.06 روپے رہی۔