کنگن//سونہ مرگ بیوپار منڈل نے سونہ مرگ میں موجود جموں کشمیر بنک شاخ اور اے ٹی ایم کو چالو کرنے کی مانگ کی ہے۔ بیوپار منڈل کے صدر شبیر احمد لون نے کہا کہ سونہ مرگ میں امسال نہ تو بنک میں کام کاج شروع کیا گیا ہے اور نہ اے ٹی ایم کو چالو کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تاجروں، دکانداروں اور لداخ شاہراہ پر چلنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں ،سرکاری ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر بنک کے چیئرمین آر کے چھبر سے مطالبہ کیا کہ سونہ مرگ میں قائم کئے گئے بنک اور اے ٹی ایم کو جلد چالو کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔