سرینگر // ضلعی انتظامیہ سرینگر نے عیدالفطر کے تناظر میںآج سے لاک ڈاو¿ن کے دوران” کچھ جائز اشیاء" کی فروخت میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ کمشنر محمد اعجاز اسد کے جاری کردہ حکم کے مطابق ، وائرس کے مزید پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تاہم ، صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کچھ نرمی ہوگی۔حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ، صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جزوی طور پر جائز سرگرمیوں میں خوردہ نوش اور تھوک فروشی کی دکانیں (ملٹی آئٹم ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو چھوڑ کر) ، دودھ اور دودھ کی مصنوعات ، منڈیاں ، ریڈوں پر میوہ فروخت کرنے والوں کے علاوہپھلوں اور سبزیوں سے متعلق کاروبار ، بیکری ، گوشت اور مرغی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں ایک پورا کورونا کرفیو مئی 10 مئی سے صبح 7 بجے تا 17 مئی تک نافذ رہے گا۔ تاہم دفعہ 144 CRPCکے تحت نرمی کی مدت کے دوران جو صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ہوگی پانچ سے زائد افراد کو جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔