سرینگر//لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈا)نے سعدہ کدل رنگر اسٹاپ علاقے میں انفورسمنٹ آفیسر عبد العزیز قادری کی نگرانی میںمنگل کوغیر قانونی تعمیرات کی انہدامی کارروائی عمل میں لائی جس میں پل کے قریب ایک زیر تعمیرڈھانچہ،سعدہ کدل میں ایک منزلہ مکان اور گرین بیلٹ ایریا میں دکانوں کیلئے PLinth کو مسمار کردیا گیا۔بیان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ مسمار کرنے والی ٹیم کے ساتھ پی سی آر ایس کی طرف سے سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔ نیز رکھ آرتھ میں غیرقانونی طور زمین کی بھرائی کو جائے وقوع سے ہٹا دیا گیا۔