سرینگر // سرینگر میںمنگل کوچھ ماہ کے بعد سول سیکریٹریٹ کھل گیاجبکہ جموں میں بھی سیکریٹریٹ کھلا رہے گا۔جموں میں چھ ماہ کے بعد 31 اپریل کو دربار مو سرینگر منتقل کیا گیا جو اکتوبر کے آخر تک اب سرینگر میں ہی کام کرے گا۔روایتی طور پر سیکریٹریٹ کھلنے کے موقعہ پر اس بار کوویڈ کی وجہ سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔سرینگر میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ سول سیکریٹریٹ کھلاتاہم جموں صوبے کے ملازمین جموں ونگ میں جبکہ کشمیر صوبے کے ملازمین سرینگر ونگ میں ہی حاضر رہیں گے-اس بار سیکورٹی میں بیشتر فائلیں اور دستاویزات جموں ونگ میں ہی رکھی گئی ہیں کیونکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای-موڈ کے ذریعے سرینگر میں فائلیں دستیاب رہیں گی جبکہ کچھ اہم فائلیں ہی سرینگر منتقل کی گئی ہیں۔