سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں کوورنا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ سینٹروں میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بستروں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سو بستروں والے ایک نئے کووڈ ہسپتال پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔