سرینگر //سرینگر شہر میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 5ماڈل پرائمری ہیلتھ سینٹر کو قیام عمل میں لایا جائے گا جنہیں سٹار پی ایچ سیز کا نام دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے سنیچر کو سرینگر شہر میں مختلف پرائمری ہیلتھ سینٹروں کا عورہ کیا ۔ ڈی سے کے ہمراہ جوئنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد یاسین ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جمیل اور دیگر افسران شامل ہے۔ دورے کے دوران ڈی سی سرینگر نے مختلف طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے طبی سہولیات میں توسیع کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی سی نے کہا کہ 5پرائمری ہیلتھ سیبنٹروں جن میں بٹہ مالو ، کھنموعہ، لسجن، سنگھم اور نشاط کو ماڈل پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تما پرائمری ہیلتھ سینٹروں کو تمام سہولیات سمیت 25سے 30بستر موجود ہونگے جن کیلئے آکسیجن بھی دوستیاب ہوگا۔ڈی سی نے چیف میڈیکل آفیسر سرینگر کو اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی اور انہیں سٹار پی ایچ سیز میں منتقل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ بھی مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایگزیکیٹو اینجینئر میکینکل ڈیپارٹمنٹ کو آکسیجن کیلئے پائپوں کی تنصیب پر کافی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ڈی سی سرینگر نے کہا کہ سٹار پی ایچ سی کے قیام کا مقصد طبی سہولیات کیلئے اضافہ ڈھنانچہ کھڑا کرنا ہے کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ لوگ بڑے اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیلئے جائیں۔