نئی دہلی // ہندستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 263533 نئے کیس درج کئے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 25228996 ہوگئی۔ یہ جانکاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 4329 کورونامریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 278719 ہوگئی ہے جبکہ 422436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں ، اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 21596512 ہوگئی ہے۔