جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر چمن لعل گپتا کا منگل کی صبح یہاں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا ہے۔
حال ہی میں کورونا وائرس سے روبہ صحت ہونے والے چمن لعل گپتا کی عمر 86 برس تھی۔
ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔