سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ’کورونا کرفیو‘ نے اثر دکھانا شروع کیا ہے کیونکہ سری نگر میں سامنے آنے والے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر میں 500 بستروں والے ڈی آر ڈی او کووڈ 19 ہسپتال پر کام جاری ہے اور اس ہسپتال کو اس ماہ کی آخر تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔
اعجاز اسد نے اپنے ایک بیان میں کہا”سری نگر میں رواں ماہ میں سب سے زیادہ کیسز 4 تاریخ کو ریکارڈ کئے گئے جن کی تعداد 1311 تھی“۔