سرینگر//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جدیدتکنیک سے آراستہ نامی گاڑیاں جموں کشمیر پولیس کو وقف کی ہیں جن سے انسدادجنگجویت کے محاذ پر کام کرنے والے فورس کی کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔پولیس سربراہ دلبا غ سنگھ نے ایک تقریب کے دوران ان گاڈیوں کا معائنہ کرتے ہو ئے کہا کہ کمانڈ وہیکل جدید تکنیک اور سہولیات سے آراستہ ہیں،جوانسداد شورش کے محاذپر کا رآمد اور مفید ثابت ہونگی۔انہوں نے اس مو قعے پر ان گاڑیوں میں ترامیم کے لئے تجاویز فراہم کرنے والے افسران کی سراہنا کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے جوانوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ اضافی حفاظتی سامان فراہم کر نے سے شورش کے محاذپر کام کرنے والی ہماری فورس کی کارکردگی اور صلاحیتوں میں یقینی طور پر اضافہ ہو گا۔command vehicle کو ہنگامی صورتحال خاصکر جنگجو مخا لف آپریشنوں کے دوران مواصلاتی،آپریشنل مر کز کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔واضح رہے یہ گاڈیاں ائر کنڈشنر (AC)کے علاوہ عکس بندی کرنے والے جدید کیمروں سے بی لیس ہیں۔اس کے علاوہ ان گاڈیوں میں تین طرح کا بجلی سپلائی نظام جو کہ مسلسل ایک ہفتے تک بلا خلل کے کام کر سکتا ہے موجود ہے۔اسکے علاوہ اس گاڈی میں واش روم، بیت لخلااور جنریٹر سمیت دیگر کئی سہولیات بھی میسر ہیں۔اس دوران پولیس سربراہ نے اعلی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں عالمی وبائی مر ض COVID-19کے خلاف پولیس کے رد عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اجلاس کے دوران افسران پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںاور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتظامیہ کی جانب سے صادر کئے گئے احکامات کوزمینی سطح پر لاگو کرائیں تاکہ اس مہلک مر ض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔پولیس سر براہ نے افسران پر زور دیا کہ ان پولیس اہلکاروںکے اہلخانہ کو کووڈ مخالف سہولیات فراہم کی جائیں جو اس وبائی مر ض میں مبتلا ہو ئے ہیں۔اس دوران اے ڈی جی پی شری مکیش سنگھ اور ایم کے سنہا نے پولیس سر براہ کو وبائی مرض COVID-19کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے باری میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔