سرینگر//سرینگر میں کووڈ مریضوں کے لئے آیوش64کی مفت تقسیم کاری کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس مہم کا آغاز یجنل ریسرچ انسٹی چیوٹ آف یونانی میڈیسن حبک سرینگر میں ہوا۔ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن سرینگر سی سی آر یو ایم کے تحت وزارت آیوش نے 19مئی کو ’ایسمپٹومیٹک ، مائلڈ اور ماڈریٹ‘‘ کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے آیوش 64کی مفت تقسیم شروع کردی ہے۔ادارے کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت آیوش کی مختلف تنظیموں کے ذریعہ یہ آیوش 64کی تقسیم کے لئے قومی مہم کا تسلسل ہے۔ کووڈ 19 کے مریض جو گھر کی تنہائی میں ہیں یا تنہائی مراکز میں ہیں وہ وزارت آیوش کے اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔وزارت آیوش نے سی ایس آئی آر کے ساتھ تعاون سے حال ہی میں آیوش 64 پر کثیر المرکز ٹرائل مکمل کیا ہے اور اسے مائلڈ اور ماڈریٹ کووڈ 19مریضوں کے انتظام میں اس کی حفاظت اور افادیت کے اچھے نتائج ملے ہیں جبکہ آیوش 64کووڈ 19 کے معاملات میں ابتدائی طبی بحالی کو ظاہرکرتی ہے اور اس بیماری سے حفاظت میں مدد کرتی ہے۔آیوش 64 کی مفت تقسیم کاری ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ سرینگر تک پہنچ گئی ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر’پی آر آئی یو ایم ‘ سرینگر ڈاکٹر سیما اکبر بٹ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس دوا ئی کی تقسیم کاری کی مہم میں اضافہ ہوگا اور اس سے وادی کے کووڈ 19مریضوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ ادویات حاصل کرنے کیلئے مریض کاکووڈ مثبت رپورٹ اور آدھار کارڈ مذکورہ مریض کے تیمار دار کے ذریعہ RUMUM حبک سرینگر سے حاصل کر سکتا ہے۔