رام بن//رام بن ضلع کے گول سب ڈویژن میںلوگوں کو بینک خدمات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جہاں ہر طرف کرونا وباء کے پیش نظر ملک بھر میں ایس او پیز کو سختی سے عملانے کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے وہیں ملک بھر میں بنک جیسی ضروری خدمات کو جاری رکھا گیا ہے لیکن ملک میں واحد اک ایسا ضلع ہے ضلع رامبن جہاں ضلع انتظامیہ نے پچھلے کئی روز سے لوگوں کو بنک خدمات سے محروم کررکھا جو جس وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ادھر ضلع رام بن کے علاقہ سنگلدان اور گول میں لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے اس روئیے کو افسر شاہی سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے احکامات جہاں سراسر ناانصافی ہے وہیں قوانین کی خلاف وزری بھی ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ بینک خدمات"ایسنشل سروس" میں آتی ہیں اور ایسنشل سروس" پر روک لگانا قوانین خلاف ورزی ہے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے اس افسرشاہی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے بیشر صارفین سادہ لوح ہیں جنہیں آن لائن سروس کو استعمال نہیں کرنا آتا ہے جس وجہ سے وہ پیسہ نکال نہیں پا رہے ہیں اور اس طرح سے لوگو فاقہ کشی کگار پر ہیں اس بات کا اندازہ آج اْس وقت ہوا جب لوگوں کی قطار بینک کے باہر دیکھنے کو ملی جب کہ لوگوں کو یہ معلوم تھا کہ بینک بند ہے لیکن دور دور علاقوں سے آئے ہیں بزرگ اور معذور افراد پھر بھی ایک اْمید لگائے کئی گھنٹے بینک کے باہر کھڑے رکھے واپس لوٹائے گئے ان لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ آپ اے ٹی ایم کا استعمال کیوں نے کرتے ہیں تو کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ہمیں اے ٹی ایم کا استعمال کرنا ہی آتا جبکہ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ہم نے اے ٹی ایم رکھا ہی نہیں ہے چونکہ ہمیں خطرہ رہتا کہ کوئی ہماری سادگی کا فائدہ اٹھا کر ہمارے اے ٹی ایم کا استعمال نہ کریں ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر اضلاع کی طرح بھی چل رہی بینک خدمات کو فوری طور بحال کریں وگرنہ لوگوں سڑکوں پر آکرضلع انتظامیہ کے اس عوام کش اقدام کے خلاف سڑکوں پرآنے کے لئے مجبور ہو جائے گی ۔ لوگوں نے متنبہ کیا کہ اس دوران اگرکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو اْس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ کی ہوگی جنھوں بغیر کسی ضابطے کے اپنا الگ قانون بنا کر سادہ لوح عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔