سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں جمعرات کی صبح ایک نالے سے ایک لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے سلام آباد علاقے کے نزدیک مقامی لوگوں نے جبلہ نالے سے ایک لاش بر آمد کی۔
متوفی کی شناخت الطاف احمد ولد شیر احمد ساکن گوہالن اوڑی کے بطور کی گئی ہے۔