سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران4169نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوںمیں2651کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1518کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اسی عرصہ کے دوران وائرس کی وجہ سے 67افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی سطح کے اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر میں 674،بارہمولہ میں333،بڈگام میں393،پلوامہ میں187،کپوارہ میں206،اننت ناگ میں255،بانڈی پورہ میں215،گاندر بل میں117،کولگام میں206اور شوپیان میں65کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں499،اُدھمپور میں180،راجوری میں 158،ڈوڈہ میں79،کٹھوعہ میں174،سانبہ میں117،کشتواڑ میں55،پونچھ میں56،رام بن میں124اور ریاسی میں76کیس سامنے آئے ۔