سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مقامی نوجوانوں کا جنگجوو¿ں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنا سیکورٹی فورسز کے لئے ایک تشویشناک مسئلہ ہے تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اس رجحان کو روکنے کے لئے کافی کام کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں مزید محنت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ” ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور سماج میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے“۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ضلع پولیس لائنز سری نگر میں 'قومی دہشت گردی مخالف دن' کی تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔