سری نگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال (جی ایم سی) جموں میں میوکور مائیکوسز یا بلیک فنگس کی وجہ سے پہلی موت واقع ہوئی ہے۔
ذرائع بتایا کہ ہسپتال میں داخل ایک مریض میں بلیک فنگس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آج چل بسا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ مریض کا تعلق ضلع پونچھ سے تھا۔
جموں کشمیر میں بلیک فنگس نامی مرض سے یہ پہلی موت ہے۔