سر ینگر//سری نگر میں 500 بستروں پر مشتمل عارضی کووِڈہسپتال کو فعال بنانے کے لئے سٹاف نرس، لیب ٹیکنشن ، فارماسسٹ اور اینستھیزٹیکنشن اَسامیوں کے لئے صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اہل اُمیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے آئندہ 500 بستروں پر مشتمل عارضی کووِڈ ہسپتال قائم کیا جارہا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سر ی نگر کے جاری کردہ اشتہاری نوٹس کے مطابق آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز 22 ؍مئی 2021 ء سے شام 6 بجے سے ہوگا جبکہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 ؍مئی 2021 ء شام 4 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اہل اُمیدواروں کو تنخواہ اور قابلیت سمیت اَسامیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے کے لئے آگاہ کیا گیا ہے جو گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر www.gmcs.edu.in کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کی گئی ہیں۔اشتہار ی نوٹس کے مطابق یہ معاہدہ تقرریوں کو ابتدائی طور پر کم سے کم ایک برس کی مدت کے لئے زیادہ سے زیادہ تین برس تک ہونا چاہئے۔ کووِڈ۔ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے اُمیدواروں کا تحریری امتحان اور اِنٹرویو کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا اور انتخاب ڈپلوما / ڈگری کورس میں اُمیدواروں کے حاصل کردہ مجموعی نمبروں کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے۔یہ اشتہار صوبہ کشمیر کے ممتاز مقامی اخبارات میں بھی دلچسپی رکھنے والے اُمیدواروں کی معلومات کے لئے بڑے پیمانے پر شائع کیا گیا ہے جو ان عہدوں کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں۔