سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے ممبران کے ایک وفد نے سابق صدرجاویداحمد تینگا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجازاسد سے ملاقات کرکے تاجروں اور کاروباریوں کو درپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیراحمد خان سے 19مئی کو ہوئے تبادلہ خیال کے پس منظر میں کیا گیا۔جاویداحمدٹینگا نے لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیراحمدخان کا تاجر طبقے کو ہرممکن حمایت دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پرانہوں نے سماج کے کمزور کوجوتجارت کے ساتھ وابستہ ہیں ،کوامداد فراہم کرنے کی تجاویزپیش کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ان کی تجاویز پر ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا۔