مکہ مکرمہ// ایک عجیب واقعہ میں مسجد الحرام میں گذشتہ روز جمعہ کے خطبے کے دوران منبر تک جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو وہاں تعینات گارڈز نے گرفتار کرلیا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس نے مسجدالحرام میں منبر پر امام تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔
الحرمین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ” آج ایک واقعہ پیش آیا جب مسجدالحرام کے منبر پر شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے منبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی“۔
بعد ازاں اسے گرفتار کیا گیا۔