سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے سونہ پاہ ،بیروہ علاقے میں سنچر کو ایک48سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے از جان اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جوئنری مل کے دو ملازم تجدیدی کام کے دوران اچانک بجلی لائن کے ساتھ رابطے میں آگئے جس کے نتیجے میں 48سالہ فاروق احمد ولد حمد صادق ساکن بونہ زانیگام بیروہ اور56سالہ غلام محمد ولد محمد صدیق ساکن کھاتریلا ناجن بیروہ زخمی ہوگئے۔
دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا تاہم فاروق احمد راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا جبکہ غلام محمد کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔