سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ نے 24 دنوں سے جاری’ کورو ناکرفیو ‘میں مزید توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اسے 31 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ سبھی 20اضلاع میں اسکا اطلاق جاری رہیگا اور اس دوران سخت ترین بندشیں عائد کرنے کی پولیس کو ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
کرونا کرفیو میں توسیع
کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں جاری کورونا کرفیومیں 31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کی شام ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ،کرفیوسخت ہوگا تاہم ضلع مجسٹریٹ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کو یقینی بنائیں گے ۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے’ ’'جموں و کشمیر کے سبھی 20 اضلاع میں 24 مئی کی صبح سات بجے تک نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کی صبح سات بجے تک توسیع کی گئی ہے ۔ کرفیو سخت ہوگا تاہم اہم اور لازمی خدمات مستثنیٰ ہوں گی۔ ضلع مجسٹریٹوں کو
معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے محدود اختیارات دیئے گئے ہیں‘‘۔ وادی کے7اضلاع اور جموں کے 2اضلاع میں29اپریل کو حکام نے لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا تھا،تاہم بعد میں اس کو جموں کشمیر کے تمام اضلاع تک وسعت دی گئی۔10مئی کو دوسری اور17مئی کو تیسری بارکورونا کرفیو میں توسیع کی گئی۔
کرفیو جاری
ہفتے کو بھی جموں کشمیر کے 20اضلاع میں شہر سرینگر میں مکمل طور پر کورونا کرفیو کا اطلاق ہے تاہم جموں میں ر روز صبح 6بجے سے 10بجے تک مکمل طور پر ڈھیل دی جاتی ہے۔البتہ جموں کے دیگر اضلاع میں اس کی نسبت بندشیں عائد رہتی ہیں۔وادی کے سبھی اضلاع اور دیگر قصبوں میں مکمل بندشیں عائد ہیں اور کسی بھی جگہ کوئی دکان کھلی رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔یکن اسکے برعکس جموں میں قدرے نرمی برتی جارہی ہے۔ادہمپور، رام بند،کشتواڑ، راجوری و پونچھ کے علاوہ سانبہ ، ہیرا نگر اور کھٹوعہ قصبوں میں بندشوں میں سختی نہیں کی جارہی ہے۔ البتہ تجارتی مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔