سرینگر // بادامی باغ فوجی کنٹونمنٹ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا کام تمام کردیا۔کولگام میں تعینات 9آر آر سے وابستہ سپاہی نوین سنگھ نے بادامی باغ سرینگر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کر کے اپنی جان لی۔اس سلسلے میں پولیس کو مطلع کردیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔