سرینگر//جھیل ڈل اور اسکے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے لیکس اینڈ واٹر ویز اتھارٹی (لائوڈا) نے متعدد چوکیوں پر تعمیراتی سامان کو روکنے اور جھیل میں ڈی ویڈنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ لاڈوڈا کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میںڈل اور نگین جھیلوں کے ڈی ویڈنگ آپریشنوں کی نگرانی کے لئے اور غیر قانونی تعمیرات پر نظر رکھنے کے لئے مختلف اقدامات کرے۔ سی سی ٹی وی سے جھیل میں گھاس پھوس نکالنے اور دیگر سرگرمیوں کی دستی ڈی ویڈنگ نکالنے کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی جس میںسینکڑوں کارکنوں کو کام انجام دینے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیکل ڈیویڈنگ آپریشنوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ لائوڈا کے وائس چیرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کہا کہ انہوں نے اہم مقامات پر 5سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی ہے اور باقی مستقبل قریب میں ہی مکمل کردیئے جائیں گے۔