واشنگٹن //یو این آئی// کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر بدستور تباہی مچا رہا ہے اور اب تک 16.73 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جب کہ 34.74 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اب تک ، 17.26 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 73 لاکھ 45 ہزار 338 ہوگئی ہے ، جبکہ 34 لاکھ 74 ہزار 656 افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں ۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 5.90 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 196427 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 874 ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک 1.61 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 4.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر اب تک 56.67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.08 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ کورونا وائرس کی تعداد 51.94 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 46446 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا انفیکشن کی تعداد 49.60 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.17 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں متاثرہ کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 44.80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
سوا لاکھ سے زائد صحت ورکر ہلاک
جینیوا//عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا ک آغاز سے اب تک دنیا بھر میں سوا لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوئے۔عالمی ادارہ برائے صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم کا ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران پوری دنیا میں یہ لوگ موت اور زندگی کی کشمکش میں رہ کر مریضوں کی تیمار داری کرتے رہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں حائل ہر رکاوٹ کا بڑی جاں فشانی سے مقابلہ کیا- اس دوران دنیا بھر میں سوا لاکھ کے قریب ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے-انہوں نے مزید کہا کہ ابتداء میں زیادہ تر ہیلتھ ورکرز کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ اب ان کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے-