بارہمولہ //پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) دھیرج گپتا نے بارہمولہ کے دورے پر مختلف ریاستی اور مرکزی تعاون سے چلنے والی سکیموں جیسے ضلع میں چلائے جا رہے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں اور منصوبوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ڈرنیج سیکٹر ، ایم ٹی ایم پی سکیم اور اربن لوکل باڈیز کے ترقیاتی منصوبے 2021-22 کی منظوری بھی دی ۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈسٹرکٹ بارہمولہ کے یو ایل بی کے صدور ، ڈائریکٹر پلاننگ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) بارہمولہ ، سی ای او یو ڈی اے سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے سیکٹورل افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر مسٹر بھوپندر کمار نے شہری ترقیاتی شعبے کے تحت ضلع میں ہونے والے تمام کاموں کا جائیزہ دیا ۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر نے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے عمل میں آنے والے منصوبوں اور سکیموں کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز تر کریں اور جاری کاموں کیلئے بھی کافی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو پولٹین علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے ایم آر ڈی اے اسکیم کے تحت محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے پاس کافی فنڈز دستیاب ہیںاور منظوری کیلئے اسکیم کے تحت منصوبوں کی تشکیل کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دھیرج گپتا نے مزید ہدایت دی کہ تمام سیکٹورل افسران چھوٹے کاموں کے منصوبوں کو تشکیل دینے کیلئے منسلک /مستحکم کئے جائیں گے اور یقین دہانی کرائی کہ محکمہ مختلف امور کی تائید اور تدراک کیلئے ہمیشہ دستیاب رہے گا ۔