سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس میں سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک مسافر کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک کار کرگل سے سری نگر آرہی تھی کہ باٹرہ کیمپ کے نزدیک سری نگر- لیہہ شاہراہ پر وہ لڑھک کر قریب 16 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت منصور مہدی جبکہ زخمیوں کی شناخت اصغر علی اور محمد صادق کے بطور ہوئی ہے۔