سری نگر// سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) میں زیر علاج کینسر میں مبتلا ایک مریض نے مبینہ طور پر پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا کینسر میں مبتلا ایک مریض شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں زیر علاج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مریض نے اسپتال کی سرائے کے کمرہ نمبر 9 میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔