سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 3037نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ان میں 1948کیس وادی کشمیر جبکہ1089کیس صوبہ جموں میں سامنے آئے۔
اسی عرصہ کے دوران یوٹی میں مزید40افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع نے کہا کہ سرینگر ضلع میں آج 493،بارہمولہ میں260،بڈگام میں197،پلوامہ میں145،کپوارہ میں 153،اننت ناگ میں212،بانڈی پورہ میں89،گاندر بل میں219، کولگام میں 117،شوپیان میں63،جموں ضلع میں445،ادھمپور میں83،راجوری میں126،ڈوڈہ میں91 ،کٹھوعہ میں82،سانبہ میں46،کشتواڑ میں35،پونچھ میں66،رام میں 99،اور ریاسی میں16کورونا کیس سامنے آگئے۔