جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے گزشتہ مالی سال میں فلیگ شپ پروگرام ’ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘( پی ایم جی ایس وائی ) کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور اس رواں مالی سال میں4,200 کلومیٹر سڑکیں مکمل کرنے کا ہدف طے کیا ۔چیف سیکر ٹری نے گذشتہ مالی سال میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے مختلف سکیموں کے تحت 3,300 کلومیٹر دیہی سڑکیں مکمل کرکے ایک بے مثال کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت اہل بستیوں کو ہر موسم میںمحفوظ رابطہ فراہم کیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں 4,200کلومیٹر کی سڑک کی مسافت حاصل کرنے کے لئے محکمہ کو تیز رفتار ٹریک منصوبے پر عمل درآمد کو بروئے کار لانا چاہئے۔ اس متوقع ہدف میں بالترتیب 800 کلومیٹر اور 3400کلومیٹر صوبہ کشمیر اور صوبہ جموں میں دیہی سڑکیں شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے پرنسپل سیکرٹری سے کہا کہ رُکاوٹوں اور چیلنجوں کے بروقت ازالے کیلئے ضلعی وار پیش رفت کا وقتا ًفوقتاً جائزہ لیں۔ اُنہوں نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ ان کاموں کو ترجیح دیں جس میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی تاخیر کا سامنا کرنے والے منصوبوں میں اس طرح کے معاملات / شکایات کو حل کریں۔محکمہ سے نئی تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنے اور اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کو یقینی بنانے کے علاوہ بحالی کاموں پر پوری توجہ اورمعمول کے معائینہ کرنے کو بھی کہا گیا۔چیف سیکرٹری نے اَن ایوارڈڈ کاموں ،فارسٹ کلیرنس ،اراضی کے حصول ، کوالٹی سینڈارڈ اور یوٹیلیتی شفٹ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔