سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید20افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جن میں ایک35سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس طرح یہاںمذکورہ وائرس سے ابھی تک از جان ہونے والوں کی تعداد3815تک پہنچ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے سنیچر کو بتایا کہ گذشتہ شام سے جو افراد از جان ہوگئے اُن میں8افراد کا تعلق وادی کشمیر جبکہ12کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔
وادی کشمیر میں جو8افراد کورونا کا شکار بن گئے اُن کا تعلق پژھل پلوامہ، کریم آباد پلوامہ،سنگھرونی پلوامہ،ککر ناگ اننت ناگ،ٹنگمرگ بارہمولہ،چرار شریف بڈگام اور سرینگر سے تھا۔
اسی طرح جو 12کورونا مریض جموں میں جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق پھالیان منڈل،لور گڑی گڑھ،دومانہ جموں،ڈگیانہ،پالی بری برہمنا،پونچھ،بانتلاب،سدھرا،رشم گھر کولونی بخشی نگرنڈ،آر ایس پورہ،روپ نگر اور پالورہ جموں علاقوں سے تھا۔