جموں// جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے کے دایا دھر جنگلات میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے طیاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے علاوہ فاریسٹ پروٹکشن فورس، پولیس اور فوج کی ٹیمیں بھی کام پر لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آگ اتوار کی شام دیا دھر جنگلات میں لگ گئی اور اس کے شعلوں نے چشم زدن میں وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔