نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی آنے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 127510 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 2795 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔
اس درمیان پیر کے روز 27 لاکھ 80 ہزار 58 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔
ملک میں اب تک 21 کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 638 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔