بارہمولہ // شمالی کشمیر کے لڈورہ رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں جمعرات کو ایک نوجوان سکوٹی سوار لقمہ اجل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آج صبح رفیع آباد کے لڈورہ علاقے میں ایک تیزرفتار ٹپر نے ایک سکوٹی کو شدید ٹکر ماری جس پر دو افراد، طارق احمد پٹھان ساکنہ بنر اور نثار احمد گنائی سوار تھے، شدید زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کوفوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں طارق احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ نثار احمد کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
ایک پولیس آفیسر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔