بڈگام // وسطی ضلع بڈگام کے ہاﺅسنگ کالونی اومپورہ علاقے سے گزشتہ روز سے لاپتہ چار سالہ بچی کی لاش جمعہ کونزدیکی جنگلی نرسری سے بر آمد کی گئی۔
مذکورہ بچی کو تیندوا اٹھاکر لے گیا تھا اور آج اُس کی خون میں لت پت لاش نرسری کی جھاڑیوں سے آمد کی گئی۔
مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بچی کی تلاش کے دوران آج صبح 9 بجکر 25منٹ پر اس کی لاش بر آمد کی ۔
چار سالہ ادا یاسر دختر یاسر احمد میر گزشتہ روز اس وقت اچانک لاپتہ ہوئی تھی جب وہ دوسری بچی کے ہمراہ صحن میں کھیل رہی تھی اوراُسے تیندوا اٹھاکر لے گیا۔
واقعہ کے بعد مقامی لوگ محکمہ جنگلی حیات کے خلاف زبردست غم و غصہ کا اظہار کررہے تھے۔