جموں//جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے دو مارٹر گولوں کو ناکارہ بنایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے سرحدی گاو¿ں کرول بدو کے لوگوں نے دو مارٹر گولے دیکھے اور فوری طور اس سلسلے میں پولیس اور بی ایس ایف کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور بی ایس ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گولوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔