سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں تعینات ایک فوجی اہلکار ایک پل سے پھسل کر نالے میں غرقآب ہوکر ہلاک ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ارن کمار نامی یہ فوجی اہلکار62آر آر سے وابستہ تھا اور وہ سیدھو کے جنگلی علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران پل سے پھسلا اور نالے میں گرکر ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی اہلکار پٹھانکوٹ کا شہری تھا۔