سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کی اوم پورہ ہاو¿سنگ کالونی میں چار سالہ بچی کی ہلاکت کے ایک دن بعد محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس نے کھڈ پورہ خانصاحب میں ہفتے کو ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے کھوڈ پورہ خانصاحب میں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔
بڈگام پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر تیندوے کو پکڑنے کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔